ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

انٹر بینک میں ڈالر مہنگا گیا فائل فوٹو انٹر بینک میں ڈالر مہنگا گیا

انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ہواہے جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں صبح سویر ہی تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور انڈیکس 38 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا ہے جس نے کاروباری افراد کو خوش کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 167 روپے 75 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے کاروباری افراد کیلئے خوشخبری آنا شروع ہو گئی ہے کیونکہ آغا ز پر ہی مثبت رجحان پیدا ہو گیاہے ۔

سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 37 ہزار 804 تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں بہتری آنا شروع ہو گئی اور 100 انڈیکس 38 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیاہے ۔ 100 انڈیکس میں 203 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سٹاک ایکسچینج 38 ہزار 8 پوائنٹس کی سطح پر آ گئی ہے جس پر کاروباری افراد اطمینان کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔

اس کے علاوہ خام تیل کی قدر میں 15 سینٹ اضافہ ہواہے جس کے بعد خام تیل 42.05 فی بیرل ہو گیا ہے جبکہ سونے کی قیمت یں بھی 3.40 ڈالر اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد فی اونس سونا 1868.50 ڈالر ہو گیاہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ دو روز سے ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آ رہی تھی تاہم آج ایک مرتبہ پھر سے ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہو گیا ہے ۔

install suchtv android app on google app store