کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر نے اڑان بھر لی

کاروباری ہفتے کے پہلے روز  انٹر بینک میں ڈالر نے اڑان بھر لی فائل فوٹو کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر نے اڑان بھر لی

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر 96 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 165.54 سے بڑھ کر 166 روپے 50 پیسے پر پہنچ گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا لاک ڈاؤن: دودھ کی قیمتوں میں نمایاں کمی

خیال رہے کہ جمعے کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت ایک موقع پر 169 روپے تک پہنچ گئی تھی تاہم ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک کی مداخلت پر یہ 165 روپے پر آگئی۔

فاریکس مارکیٹ زرائع کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک نے انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر فراہم کیے ہیں۔

install suchtv android app on google app store