اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز 1105 پوائنٹس کمی

 اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان فائل فوٹو اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید کساد بازاری دیکھی گئی، اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا۔

جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 40229 پر تھا اور ابتدائی ایک گھنٹے میں چار سو سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی جس سے انڈیکس 40 ہزار کی سطح سے نیچے آگیا۔

کاروبار کے اختتام پر100 انڈیکس 1105 پوائنٹس کمی سے39143 پر آگیا تھا۔ شئیرز کی قیمت کم ہونے سے مارکیٹ کپیٹلائزئشن میں 130 ارب روپے کم ہوگئی ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ سےعالمی معیشت پراثرات پڑرہے ہیں جس کے سبب پاکستان کی اسٹاک ایکسچینج بھی متاثر ہو رہی ہے
کاروباری ہفتے کے پہلے روز 103,982,690 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 4,722,777,965 پاکستانی روپے تھی اور انڈیکس 1105 کی کمی سے39,143.73 رہا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس میں 200 سے زائدا پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی اور پورے ہفتے میں مجموعی طور پر انڈیکس 27 پوائنٹس نیچے آیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے اچھے آغاز کے باوجود مندی دیکھی گئی۔ پہلے روز 33 پوائنٹس کا اضافہ ہوا لیکن اگلے ہی روز انڈیکس میں 101 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ بدھ کو کاروبار کا اختتام 399 پوائنٹس کے اضافے پر ہوا لیکن جمعرات کو انڈیکس 92 پوائنٹس نیچے آیا تھا۔

کاروبار کے لحاظ سے گزشتہ جمعہ انتہائی بھاری ثابت ہوا اور اچھے آغاز کے باوجود انڈیکس میں دو سو سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

install suchtv android app on google app store