عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافہ، ڈالر کی کیا صورتحال ہے جانیے اس خبر میں

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافہ، ڈالر کی کیا صورتحال ہے جانیے اس خبر میں فائل فوٹو عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافہ، ڈالر کی کیا صورتحال ہے جانیے اس خبر میں

جمعہ کے روز کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہواہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہاہے جس پر کاروباری افراد اطمینان کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدرمیں ایک پیسہ اضافہ ہوگیاہے جس کے بعد ڈالر 154 روپے 65 پیسے پر ٹریڈ کر ہاہے جبکہ ڈالر انڈیکس 2 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 97.34 پر پہنچ گیاہے ۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 4.75 ڈالر اضافہ دیکھنے میںآیاہے جس کے بعد فی اونس قیمت 1555.25 ڈالر ہو گئی ہے ۔خام تیل ایک سینٹ اضافے کے ساتھ 58.53 ڈالر فی بیرل ہو گیاہے ۔

اس کے علاو سٹاک مارکیٹ میں جب کاروبار کاآغاز ہوا تو 100 انڈیکس 43 ہزار 65 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں بہتری آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا اور اس وقت 100 انڈیکس 154 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 43 ہزار 219 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔

مزید : بزنس /اہم خبریں

install suchtv android app on google app store