اسٹاک ایکسچینج میں کتنے پوائنٹس کا اضافہ؟ پاکستانی عوام کیلئے صبح سویرے خوشخبری آگئی

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج فائل فوٹو پاکستان اسٹاک ایکسچینج

پاکستانی عوام کیلئے صبح سویرے اہم خبر آگئی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوگیا۔

دوران کاروبار 100انڈیکس میں 78پوائنٹس تک اضافہ ہوا ہے۔ کاروبار کے دوران انڈیکس43ہزار268تک پہنچا۔ کاروبار کا آغاز43,209.73سے ہوا جو78.18پوائنٹس اضافے کے ساتھ 43,287.91تک پہنچ گیا اور اس وقت انڈیکس میں کمی واقع ہوئی ہے اور وہ 43,217.50پر ٹریڈ کررہا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 43 ہزار 207 پوائنٹس پر ہوا۔ ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران انڈیکس میں 102 پوائنٹس تک گر گیا تھا اور انڈیکس 43 ہزار 091 کی سطح تک گر گیا تھا۔

ابتدا میں ہی انڈیکس میں اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 246 پوائنٹس کا اضافہ بھی ریکارڈ ہوا اور انڈیکس 43 ہزار 453 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا نظر آیا۔ کاروبار کے دوران 166 پوائنٹس کی بھی کمی دیکھی گئی تاہم کاروبار کا اختتام 11 پوائنٹس کے معمولی اضافے کے ساتھ ہوا اور انڈیکس 43 ہزار 218 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 19 کروڑ، 90 لاکھ، 65 ہزار 340 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 9 ارب، 15 کروڑ، 21 لاکھ، 26 ہزار، 107 روپے بنتی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store