دن کے آغاز سے ہی ڈالر کی قیمت میں کمی

 دن کے آغاز سے ہی ڈالر 40 پیسے کی کمی واقع ہوئی فائل فوٹو دن کے آغاز سے ہی ڈالر 40 پیسے کی کمی واقع ہوئی

انٹربینک میں دن کے آغاز سے ہی ڈالر 40 پیسے کی کمی واقع ہوئی، جس سے انٹر بینک میں ڈالر158 روپے کی سطح سے نیچے آگیا ، انٹربینک میں ڈالر157 روپے 85 پیسے کا ہوگیا۔

زرائع کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رحجان جاری ہے جس سے روپے کی قدر میں استحکام آ رہا ہے، آج انٹربینک میں ڈالر 40 پیسے سستا ہو گیا جس سے انٹر بینک میں ڈالر158 روپے کی سطح سے نیچے آگیا۔

انٹربینک میں ڈالر157 روپے 85 پیسے کا ہو گیا۔ دو ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر2 روپے 60 پیسے سستا ہو چکا ہے۔

ادھر پاکستان سٹاک ایکس چینج میں شدید مندی کا رحجان ہے سرمایہ کاروں بھی سرمایہ کاری میں محتاط ہیں ،ساڑھے چار سال بعد 100 انڈیکس 30 ہزار سے نیچے آگیا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 300 پوائنٹس کی کمی ہوئی ،100 انڈیکس ساڑھے 4 سال کی کم سطح 29 ہزار975 کی سطح پر اگیا۔

install suchtv android app on google app store