امیر لوگوں کو پاکستان کے ساتھ سچا و مخلص ہونا ہوگا, ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ

امیر لوگوں کو پاکستان کے ساتھ سچا و مخلص ہونا ہوگا, ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ فائل فوٹو امیر لوگوں کو پاکستان کے ساتھ سچا و مخلص ہونا ہوگا, ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ

وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ سیاست سے بالا تر ہوکر ملکی مفاد کو دیکھنا ہوگا۔

پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں کرتے ہوئے مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے امیر لوگوں کو پاکستان کے ساتھ سچا و مخلص ہونا ہوگا اور ٹیکس دینے ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں ہمارے ملک میں امیر طبقہ کم ٹیکس دیتا ہے، ہمارے یہاں ٹیکس کی شرح 11، 12 فیصد ہے جو دنیا کی کم ترین شرح میں سے ایک ہیں۔

عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ ہمارے خطے کے دیگر ممالک کے امیر لوگ ہم سے کافی زیادہ ٹیکس دیتے ہیں، لہٰذا پاکستان میں یہ قابل قبول بات نہیں اور اگر ٹیکس کی وصولی کے لیے کچھ لوگوں کو ناراض کرنا پڑے گا تو ہم تیار ہیں۔

حکومت کی سادگی مہم کا حوالہ دیتے ہونے انہوں نے کہا کہ پہلے حکومت نے اپنے اخراجات کو واضح طور پر کم کرکے لوگوں کے لیے مثال قائم کی۔

پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے اخراجات کم کرنے ہیں اور عوام کو یہ پیغام دینا ہے کہ ہم اخراجات کم کرنے میں سب سے آگے ہوں گے

عبدالحفیظ شیخ نے مزید کہا کہ کسی اور سے قربانی مانگنے سے قبل خود قربانی دینا ہوگی، اس کے لیے ہم نے کفایت شعاری دکھائی اور سول حکومت کے اخراجات کو واضح طور پر کم کرکے 468 ارب سے 431 ارب کردیا ہے اور مہنگائی کی وجہ سے بڑھنے والی قیمتوں کے باوجود ہم نے اسے کم کیا۔

مشیر خزانہ نے دفاعی بجٹ سے متعلق بتایا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مسلح افواج نے بجٹ کو گزشتہ سال کی سطح پر قبول کیا اور اس میں بھی کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، یہ دنیا اور پاکستان کے لوگوں کے لیے ایک بہت اچھا پیغام ہے کہ کس طرح حکومت کے اخراجات کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ مشکل حالات سے نمٹنا ضروری ہے اور اس کے لیے سیاست سے بالاتر ہوکر ملک مفاد کو سامنے رکھنا ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے آنے سے پہلے 10 کروڑ ڈالر کے غیر ملکی قرضے لیے ہوئے تھے اور ان کی ادائیگی ڈالر میں ہی کرنا تھی جبکہ ڈالر کمانے کی صورتحال ایسی تھی کہ برآمدات کی ترقی صفر تھی اور تجارت کا فرق 40 ارب ڈالر کے قریب تھا۔

پاکستان کے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف ) سے قرض لینے سے متعلق انہوں نے بتایا کہ ماضی کے قرضوں کا سود ادا کرنے کے لیے مزید قرض لیا گیا کیونکہ موجودہ حکومت سے قبل ماضی کی حکومتوں نے 100 ارب ڈالرز کے قرض لیے۔

انہوں نے بتایا کہ جب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اقتدار میں آئی تو 31 ہزار ارب کا قرضہ اسے ورثے میں ملا۔

مشیر خزانہ نے بتایا کہ برآمد کنندگان کو برآمدات بڑھانے کے لیے نئے مالی سال کے بجٹ میں مراعات دی گئیں، جبکہ حکومت کی جانب سے اندرونی خسارے پر قابو پانے کی کوشش کی گئی۔

عبدالحفیظ شیخ نے ڈالر کی قیمت سے متعلق بتایا کہ برآمدات میں واضح کمی آئی جس سے ڈالر کی قیمت بڑھی۔

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ کل موجودہ حکومت نے اپنا پہلا بجٹ پیش کیا، جس میں 3 سے 4 اہم چیزوں پر توجہ دی گئی، سب سے پہلا بیرونی قرضوں پر منظم حد تک قابو پانا ہے اور اس کے لیے 9 ارب 2 کروڑ ڈالر موبیلائزڈ کیے گئے، پیٹرولیم مصنوعات کے لیے تاخیری ادائیگیوں کا انتظام کیا گیا۔

اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ درآمدات پر اس طرح کی ڈیوٹی لگائی گئی اور برآمدی شعبے کو مراعات دی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ بجٹ میں دوسری توجہ مالی خسارے پر تھی کہ یعنی آمدنی اور اخراجات میں توازن اور اس کے لیے ریونیو کا ہدف چیلنجنگ بنایا ہے۔

مشیر خزانہ نے بتایا کہ ماضی میں فائلر اور نان فائلر کا سلسلہ ختم کر دیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store