حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں 2 ارب 30 کروڑ ڈالر قرض لیا

 ڈالر فائل فوٹو ڈالر

حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں 2 ارب 30 کروڑ ڈالر قرض لیا۔

اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 5 ارب 90 کروڑ ڈالر کا بیرونی قرض لیا گیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ حکومت نے جولائی سے دسمبر کے دوران 2.3 ارب ڈالر قرض لیا جس میں چین سے 83 کروڑ 60 لاکھ ڈالر قرض لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق کمرشل بینکوں سے 6 ماہ میں 50 کروڑ ڈالر، ایشیائی ترقیاتی بینک سے 33 کروڑ 90 لاکھ ڈالر جب کہ اسلامی ترقیاتی بینک سے27 کروڑ 20 لاکھ ڈالر قرض لیا۔

install suchtv android app on google app store