اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مشین ٹول فیکٹری کیلئے 83 کروڑ روپے کی منظوری دے دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس فائل فوٹو اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

وزیرخزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہوا جس میں‌ 2 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ کمیٹی اراکین نے پاکستان مشین ٹول فیکٹری کیلئے 83 کروڑ روپے کی منظوری دے دی۔

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں دو نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

کمیٹی اراکین نے تارکین وطن کیلئے روزگار کے مواقع، معاوضوں کی ادائیگی پر غور کیا جب کہ سرمایہ کاری بورڈ خصوصی اقتصادی زون کو درپیش مسائل پر کمیٹی کو بریفنگ دی گئی۔

وزیرخزانہ اسد عمر حکومت کی اقتصٓادی پالیسیوں کے ملکی معیشیت پر اثرات اور گیس بحران سمیت اہم معاملات پر بھی اراکین سے مشاورت کی۔

کمیٹی نے پاکستان مشین ٹول فیکٹری کے لئے 83 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری بھی دی۔

install suchtv android app on google app store