اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پی آئی اے کے 3500 ملازمین کی ریٹائرمنٹ منظوری دے دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی اور پی آئی اے فائل فوٹو اقتصادی رابطہ کمیٹی اور پی آئی اے

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز( پی آئی اے) کے ساڑھے تین ہزار ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی منظوری دے دی ہے۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پی آئی اے ملازمین کی رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کے لیے بارہ ارب روپے سے زائد رقم دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کو ملازمین کی رضاکارانہ ریٹائرمنٹ سے چار ارب روپے سالانہ کی بچت ہو گی۔

اس کے علاوہ ای سی سی اجلاس میں کامیاب جوان پروگرام کے لیے پانچ کروڑ تیس لاکھ روپے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آم اور کینو برآمد کے لیے کمیٹی بنانے کی سفارش بھی کی ہے۔

بعد ازاں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزارت صنعت و پیداوار کو مستقل ملازمین کے معاملات فوری حل کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز کی ٹرانزیکشن ا سٹرکچر کیلئے وزیر صنعت و پیداوار کی سربراہی میں کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اس کے علاوہ نجکاری کمیشن کے افسران کو کسی بھی بینک میں اکاوَنٹس کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ چیئرمین ، سیکریٹری نجکاری کمیشن بورڈ کی اجازت سے افسران نجکاری کی ٹرانزیکشن کیلئے اکاوَنٹ کھلوا سکیں گے۔

اجلاس میں نجکاری کمیشن کے مالیاتی مشیر کی سرکاری اراضی کی فروخت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

install suchtv android app on google app store