آئی ایم ایف نے کامیاب پاکستان پروگرام کیلئے رضامندی ظاہر کردی

 کامیاب پاکستان پروگرام فائل فوٹو کامیاب پاکستان پروگرام

آئی ایم ایف نے کامیاب پاکستان پروگرام کیلئے رضامندی ظاہر کردی ہے ، اقتصادی رابطہ کمیٹی کل کامیاب پاکستان پروگرام کی منظوری دے گی۔


وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا ، اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔

اجلاس میں کامیاب پاکستان پروگرام کی منظوری دی جائے گی ، آئی ایم ایف نے کامیاب پاکستان پروگرام کیلئے رضامندی ظاہر کی ہے ، کامیاب پاکستان پروگرام رواں ماہ کے آخر تک شروع کر دیا جائے گا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملازمین کیلئے تنخواہوں کی ادائیگی کی اجازت دی جائے گی ، جس کے بعد پاکستان اسٹیل ملازمین کو تنخواہیں2021-22کیلئےادا کی جائیں گی۔

کمیٹی وزارت دفاع کی سمری پر افواج پاکستان کیلئے فنڈز کی منظوری دی جائے گی جبکہ وزارت داخلہ کی سمری پر فرنٹئیر کانسٹیبلری سینٹر کیلئے فنڈز کی منظوری کا بھی امکان ہے۔

install suchtv android app on google app store