وزیر خزانہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

اسحاق ڈار فائل فوٹو اسحاق ڈار

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق ای سی سی کے اجلاس میں کسان پیکیج کے تحت 5 سال پرانے ٹریکٹرز کم ڈیوٹی پر درآمد کی منظوری کا امکان ہے۔

کراچی صنعتی اسٹیٹ کی سڑکوں کی مرمت کے لیے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری اور ڈھرکی پاور ہولڈنگ لمیٹڈ میں 49 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی منظوری کا بھی امکان ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں رواں مالی سال کے لیے پاور ڈویژن کو 30 کروڑ روپے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری بھی دی جا سکتی ہے۔

install suchtv android app on google app store