اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 122.50 روپے تک جا پہنچی

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 122.50 روپے تک جا پہنچی فائل فوٹو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 122.50 روپے تک جا پہنچی

حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی ڈالر کی قیمت میں ہونیوالا اضافہ بدستور جاری ہے اور اب اوپن مارکیٹ میں اس کی قدر 120 روپے سے بڑھ کر 122.50 روپے تک جا پہنچی ہے۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق آٹھ جون سے اب تک اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 6.38 روپے یعنی ساڑھے پانچ فیصد اضافہ ہوچکا ہے اورعید کی تعطیلات ختم ہونے پر کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روزاوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ڈیڑھ روپے اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد نئی قیمت 122.50 روپے تک جاپہنچی۔ ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ انٹربینک مارکیٹ میں قیمت بڑھنے سے ہوا، دوسری طرف ادائیگیوں کی وجہ سے ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا، پورے مالی سال کے دوران امریکی کرنسی کی قدر میں 16 روپے سے زائد کا اضافہ ہوچکا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی ادائیگیوں کے باعث روپیہ ڈالر کے سامنے سنبھل ہی نہیں پا رہا، ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ سے مہنگائی میں بھی اضافہ ہوگا، پیٹرولیم مصنوعات، کھانے کا تیل، دالیں، خشک دودھ، موبائل فونز، گاڑیاں، مشینریز وغیرہ شامل ہیں سب مزید مہنگی ہوجائیں گی۔

install suchtv android app on google app store