امریکی شرح سود بڑھنے کے اندازوں پر عالمی مارکیٹ میں سونا4 ہزار 300 کی مضبوط سطح سے نیچے آگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونےکی فی تولہ قیمت 56 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 258 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں بھی فی تولہ سونا 5 ہزار 600 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 48 ہزار 336 روپے ہوگیا ہے۔
10گرام سونےکی قیمت 4 ہزار 801 روپےکم ہو کر 3 لاکھ 84 ہزار 375 روپے ہوگئی ہے۔