سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، خریدار پریشان

ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے فائل فوٹو ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 11 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 65 ہزار 236 روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونےکی قیمت 9 ہزار 602 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 98 ہزار 864 روپے ہوگئی۔

ادھر عالمی بازار میں سونے کی قیمت112 ڈالربڑھ کر4427 ڈالر فی اونس ہے۔

سونے کا بھاؤ 7 دن میں 33 ہزار روپے گرنے کے بعد آج آٹھویں روز 11 ہزار روپے بڑھا ہے۔

عالمی مالی منڈیوں کے سرمایہ کاروں کی نظریں 4 ستمبر کو جاری ہونے والے امریکا کے نان فارم پے رول ڈیٹا پر مرکوز ہے۔

جولائی میں 25 ہزار افراد کے روزگار سے نکالے جانے پر سونے کے بھاؤ میں تیزی کا رجحان تھا۔ اس رجحان کو چیئرمین فیڈرل ریزرو بینک کیون وارش کے بیان نے گزشتہ 7 روز سے منفی کئے رکھا۔

install suchtv android app on google app store