ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں3 ہزار 800 روپےکی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 53 ہزار 436 روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونےکی قیمت 3 ہزار 257 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 88 ہزار 749 روپے ہوگئی۔
ادھر عالمی بازار میں سونے کی قیمت 38 ڈالر کم ہوکر4 ہزار 309 ڈالر فی اونس ہے۔