صارفین اب بجلی خود خرید سکیں گے، حکومت بجلی کی خرید و فروخت کے عمل سے باہر

پاورسسٹم میں سنگل خریدار کی بجائے مسابقتی نظام کی منتقلی کی جانب اہم پیش رفت ہوئی فائل فوٹو پاورسسٹم میں سنگل خریدار کی بجائے مسابقتی نظام کی منتقلی کی جانب اہم پیش رفت ہوئی

پاورسسٹم میں ایک اورانقلابی نظام کا آغاز ہوگیا جس کے تحت اب بجلی صارفین اپنی مرضی سے بجلی خریدنے کے قابل ہوں گے۔

پاورسسٹم میں سنگل خریدار کی بجائے مسابقتی نظام کی منتقلی کی جانب اہم پیش رفت ہوئی جب کہ ملکی تاریخ کی پہلی ویلنگ نیلامی کے لیےخواہشمند اداروں سے تجاویز مانگ لی گئیں۔

پاورڈویژن نے بجلی کی نیلامی کے لیے ریکوئسٹ فار پروپوزل جاری کردیا گیا، یہ عمل بجلی کی خریدوفروخت کا دوطرفہ مسابقتی نظام سی ٹی بی سی ایم کے تحت کیا جا رہا ہے۔

نیلامی کے ذریعے کاروباری ادارے اور صنعتیں مسابقتی بنیادوں پر پاور پلانٹس سے بجلی خرید سکیں گے، آئندہ پانچ سال میں آٹھ سو میگاواٹ بجلی کی نیلامی کی جائے گی، پہلی نیلامی میں چار سو میگاواٹ نیلامی کے لیے پیش کئے جارہے ہیں۔

وزیر توانائی اویس لغاری نے نیلامی کےعمل کے آغازپر وزیراعظم اور قوم کو مبارکباد دی، اویس لغاری نے کہا کہ اسوقت حکومت ایک نظام کے تحت بجلی خرید کر عوام تک پہنچاتی ہے، بجلی کی خریداری کی شرائط کے حوالے سے عوام کے ہمیشہ سوالات رہے ہیں، آئی پی پیز کا نام آج بدنام ہوچکاہے۔ 

وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ حکومت آج سے بجلی کی خریداری سے عملی طور پر باہر ہورہی ہے، کسی کو حق نہیں ہوگا کہ حکومت کو بجلی بیچ سکے اور نہ حکومت خرید سکے گی، ملک میں بجلی پیدا کرنے والے اوراستعمال کرنے والےآپس میں خود خریدوفروخت کریں گے۔

وزیر توانائی نے کہا کہ بجلی کی خریدو فروخت کا نظام شفافیت پرمبنی ہوگا، اس نظام کا اطلاق سب سے پہلے صنعتی یا بڑے صارفین پر ہوگا، آنے والے سالوں مین بجلی کی ایک منڈی بنے گی، اس نظام کے تحت ایک عام صارف بھی اپنی مرضی سے بجلی خرید سکے گا۔

اویس لغاری نے کہا کہ اب حکومت بجلی خرید کر زبردستی اپنے ریٹس پر عوام کو نہیں بیچ سکے گی، پہلے مرھلے میں ایک میگاواٹ سے بڑے صارفین اس سے مستفید ہوں گے، سستی بجلی ملنے سے انڈسٹری عالمی منڈی میں مسابقت برقرار رکھ پائے گی، ہماری صنعتیں عالمی منڈیوں میں اپنی مصنوعات برآمد کر سکیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جو وعدے کئے تھے وہ پورے کررہے ہیں پوری قوم اور وزیر اعظم کو اس کی مبارکباد دیتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store