کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بجلی فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔
نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق بجلی 1 روپے 11 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی اگست کے ایف سی اے کی مد میں ایک ماہ کے لیے مہنگی کی گئی، کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین سے اضافہ اکتوبر کے بلوں میں وصول ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اگست کے ایف سی اے سے صارفین پر 19 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔