پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ہو گیا، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں بھی کمی ہو گئی۔ اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس سے ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 86 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔
100انڈیکس میں 977پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 86 ہزار 768 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 85 ہزار 62 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب ڈالر کی قدر میں بھی کمی ہو گئی ہے۔
ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر2پیسے سستا ہوگیا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر280روپے5پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔