پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید تیزی، ڈالر 5 پیسے سستا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھا گیا جہاں 100 انڈیکس میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا فائل فوٹو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھا گیا جہاں 100 انڈیکس میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھا گیا جہاں 100 انڈیکس میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کاروبار کے دوران انڈیکس 385 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 71 ہزار 220 پوائنٹس کی سطح تک ٹریڈ کرتا رہا۔

مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی برقرار رہی اور متعدد شعبوں میں خریداری کا رجحان غالب رہا۔

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے سستا ہو کر 280 روپے 15 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔

ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں بہتری اور ڈالر کی قدر میں استحکام معاشی اعتماد کی عکاسی کرتا ہے، تاہم آئندہ دنوں میں مارکیٹ کا رخ معاشی و مالی پالیسیوں سے مشروط رہے گا۔

install suchtv android app on google app store