اسٹاک مارکیٹ نئی بلندیوں پر، ڈالر کی قیمت میں کمی

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار نئی تاریخی بلندی پر پہنچ گیا فائل فوٹو کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار نئی تاریخی بلندی پر پہنچ گیا

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار نئی تاریخی بلندی پر پہنچ گیا جب کہ ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

100 انڈیکس میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا اور پہلی بار یہ ایک لاکھ 77 ہزار 122 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا۔

مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد برقرار رہا جس کے باعث خریداری کا دباؤ غالب رہا اور اہم شعبوں کے شیئرز میں مثبت پیش رفت ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی۔ ڈالر 2 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 270 روپے 10 پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں تیزی اور روپے میں استحکام سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

install suchtv android app on google app store