پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 15 ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بازار حصص میں اسٹاک انویسٹرز کی تعداد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق پی ایس ایکس میں سرمایہ کاری کرنے والوں نے 50 فیصد سے زائد منافع حاصل کیا، جس کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کارکردگی اور منافع کے لحاظ سے بھارت، سری لنکا، یو اے ای اور چائنا اسٹاک مارکیٹس سے کہیں بہتر.
رہیرپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ریکارڈ رفتار نے مارگن اسٹینلے کیپٹل انٹرنیشنل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جب کہ ہانگ کانگ، جاپان، سنگاپور اور ترکیہ کی اسٹاک مارکیٹس بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا مقابلہ نہ کر سکیں۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج 15 ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔