سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ہو گئی

سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار روپے کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے فائل فوٹو سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار روپے کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے

سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار روپے کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، سونے کی فی تولہ قیمت 5 ہزار روپے کم ہو کر 4 لاکھ 26 ہزار 562 روپے ہو گئی ہے۔

ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4,286 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 65 ہزار 708 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ کم ہوئے ہیں، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 50 ڈالر کمی کے بعد 4,042 ڈالر ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 7,900 روپے کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store