سونے کی قیمت مستحکم، چاندی کی قیمت میں اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا فائل فوٹو عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا، جبکہ چاندی کے نرخوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا کسی تبدیلی کے بغیر 4 ہزار 083 ڈالر پر برقرار رہا۔

ملکی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 30 ہزار 662 روپے اور فی دس گرام کا نرخ 3 لاکھ 69 ہزار 223 روپے پر مستحکم رہا۔

دوسری جانب کراچی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 55 روپے اضافے کے بعد بڑھ کر 5 ہزار 368 روپے تک پہنچ گئی۔

install suchtv android app on google app store