لیسکو نے اربوں کی لاگت سے اے ایم آئی سمارٹ میٹرز کی خریداری شروع کر دی ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے لیسکو کیلئے 4ارب روپے کے قرض کی منظوری دے گئی ہے،لیسکو نے 4ارب کے قرض سے 1لاکھ 30ہزار میٹرز خریدنے کا آغاز کر دیا ہے،سنگل و تھری فیز اور اے ایم آئی ایل ٹی اور ایچ ٹی میٹرز کی خریداری کی جائے گی۔
ترجمان لیسکو کے مطابق بجلی چوری والے علاقوں میں 32 ہزار سنگل فیز میٹرز کی تنصیب کی جائے گی، ہائی لائن لاسز والے فیڈرز پر 7ہزار تھری فیز کنکشنز بھی سمارٹ میٹرز پر منتقل ہونگے۔
پانچ کلو واٹ سے 25کلوواٹ کےکنکشنز کیلئے 68 ہزار تھری فیز میٹرز کی خریداری ہو گی،صنعتی اور کمرشل صارفین کے لئے بھی جدید میٹرز کی خریداری کی جائے گی۔