لیسکو نے سولر سسٹم کنکشنز پر نصب بائی ڈائریکشنل گرین میٹرز کو مرحلہ وار تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
کمپنی نے صارفین کو نوٹسز بھجوا دیے ہیں جن کے مطابق یہ میٹرز جدید اے ایم آئی سمارٹ اور اے ایم آر میٹرز سے تبدیل کیے جائیں گے۔
اے ایم آر اور اے ایم آئی سمارٹ میٹرز پر منتقل ہونے سے بلنگ کا نظام کنٹرول روم سے منسلک ہو جائیگا، جس سے میٹر ریڈنگ کے لیے تصاویر کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔
ذرائع کے مطابق آن لائن بلنگ سے بجلی چوری اور اووربلنگ کی شکایات کا خاتمہ ہونے میں مدد ملے گی۔
واضح رہے کہ لیسکو میں گزشتہ سال ستمبر میں بائی ڈائریکشنل گرین میٹرز کی خریداری پر پابندی عائد کی گئی تھی۔