عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی، سرمایہ کاروں کے لیے اہم خبر

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی، سرمایہ کاروں کے لیے اہم فائل فوٹو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی، سرمایہ کاروں کے لیے اہم

عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی، برینٹ کروڈکی قیمت میں تقریباً 4 فیصد گر کر 60 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گیا، تاہم بعد میں معمولی بحالی کے بعد 62 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوتا دکھائی دیا۔

رپورٹس کے مطابق، برینٹ کروڈ کی قیمت میں 2.15 ڈالر کمی ہوکر 63.01 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 2.07 ڈالر کی کمی کے ساتھ 58.97 ڈالر فی بیرل پر آگیا. یہ کمی اُس وقت دیکھی گئی جب آرگنائزیشن آف دی پیٹرولیم ایکسپورٹنگ کنٹریز نے پیش گوئی کی کہ عالمی تیل کی فراہمی 2026 تک طلب کے برابر ہو جائے گی۔

اوپیک کے مطابق یہ تبدیلی اس کی پہلے کی اُس پیش گوئی سے مختلف ہے جس میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی کمی  کا امکان ظاہر کیا گیا تھا. یہ نیا اندازہ او پی ای سی ممالک کی بڑھتی ہوئی پیداوار کو ظاہر کرتا ہے، جس سے مارکیٹ میں توازن کی صورت پیدا ہو رہی ہے۔

اسی توازن کے باعث مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ بڑھا اور قیمتیں نیچے آئیں۔

install suchtv android app on google app store