سرمایہ کار پریشان، مارکیٹ میں زبردست مندی کی لہر

سرمایہ کاروں کے لیے مشکل دن اسٹاک مارکیٹ میں تیز مندی فائل فوٹو سرمایہ کاروں کے لیے مشکل دن اسٹاک مارکیٹ میں تیز مندی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان ، انڈیکس نے ایک لاکھ ، 61 ہزار کی حد کھو دی ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے دن اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا ، 100 انڈیکس میں 964 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 60 ہزار 573 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا تھا ، کاروباری دن کے اختتام پر اسٹاک ایکسچینج میں 78 کروڑ 32 لاکھ شیئرز کے سودے 36 ارب روپے میں طے ہوئے تھے۔

دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ایک پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت 280 روپے 80 پیسے ہو گئی ۔

install suchtv android app on google app store