عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ صرافہ مارکیٹ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 7 ہزار 400 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 29 ہزار 862 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 337 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور نئی قیمت 3 لاکھ 68 ہزار 530 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی رہی، جہاں فی اونس سونا 74 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 75 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
صرافہ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر، غیر یقینی معاشی حالات اور عالمی طلب میں اضافے کے باعث سونے کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔