سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ کمی

سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی فائل فوٹو سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی مثبت رجحان دیکھنے کو ملا، جس سے سرمایہ کاروں میں اعتماد میں اضافہ ہوا اور مارکیٹ میں خوشگوار صورتحال پیدا ہوئی، اس دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت بھی کم ہوئی، جس سے کرنسی مارکیٹ میں استحکام کا رجحان نظر آیا اور معاشی سرگرمیوں پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 472 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا، 100 انڈیکس ایک لاکھ 49 ہزار 965 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 258 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ ایک لاکھ 49 ہزار 493 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 10 پیسے سستا ہو گیا، ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے80 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store