کیا پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ہونے جارہی ہے؟ اہم خبر آگئی

کیا پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ہونے جارہی ہے؟ اہم خبر آگئی فائل فوٹو کیا پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ہونے جارہی ہے؟ اہم خبر آگئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ یہ مسلسل تیسری مرتبہ کمی ہوگی۔ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی اوسط قیمت 82.50 ڈالر فی بیرل سے گر کر 80.4 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں نمایاں کمی ہوسکتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم ستمبر سے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں فی لیٹر 5 تا 6 روپے کمی کی پیشگوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں گزشتہ 15 روز کے دوران 2 تا 2.30 ڈالر فی بیرل گری ہیں۔

ایکس ڈپو پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 260 روپے 96 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 266 روپے 7 پیسے فی لیٹر ہے، 14 اگست سے نافذ العمل قیمتوں کے تعین کے آخری جائزے میں حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 8.47 روپے اور 6.70 روپے فی لیٹر کمی کر دی تھی۔

install suchtv android app on google app store