حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا

  • اپ ڈیٹ:
وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی

وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 86 پیسے جبکہ پٹرول کی فی لیٹر قیمت 6 روپے 17 پیسے کم کردی گئی۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 6 روپے 32 پیسے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 5 روپے 72 پیسے فی لیٹر کم کر دی گئی ہے۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

install suchtv android app on google app store