پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع

پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع فائل فوٹو پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع

آبنائے ہرمز کھلنے کے بعد عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے، جس کے اثرات پاکستان میں بھی متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق جنگ بندی کے بعد سے امریکی خام تیل کی قیمت میں 34 ڈالر 55 سینٹ کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد قیمت 119 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 84 ڈالر 45 سینٹ پر آ گئی ہے، یعنی مجموعی طور پر تقریباً 30 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

اسی طرح برطانوی خام تیل کی قیمت میں بھی 26 ڈالر 87 سینٹ کی کمی سامنے آئی ہے، جبکہ مجموعی طور پر اس کی قیمت میں 23 فیصد تک کمی ریکارڈ کی جا چکی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے، جس سے عوام کو ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

install suchtv android app on google app store