اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی کردی ہے جس کے بعد ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 140 روپے 18 پیسے سستا ہوگیا ہے۔
اوگرا نے مئی کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت 11 روپے 88 پیسے کی کمی کے بعد 238 روپے 46 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
اس کمی کے نتیجے میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 140 روپے 18 پیسے سستا ہو کر 2 ہزار 813 روپے 85 پیسے ہوگیا ہے۔