عوام کیلئے بڑی خوشخبری، ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی

ایل پی جی فائل فوٹو ایل پی جی

ایل پی جی کی قیمت میں 37 روپے کی ناقابل یقین کمی کردی گئی، اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جون کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں 37 روپے فی کلو تک کی غیر معمولی کمی کردی، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 438 روپے سستا ہو کر 2 ہزار 321 روپے کا ہوگیا۔

اوگرا کے مطابق کمرشل سلینڈر کی قیمت 1686 روپے کمی سے 8 ہزار 933 روپے پر آگیا۔

واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ رات پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بھی 8 روپے فی لیٹر تک کمی کا اعلان کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store