ایل پی جی صارفین کیلئے خوشخبری، قیمت میں بڑی کمی

ایل پی جی کی قیمت میی 20 روپے فی کلو کمی فائل فوٹو ایل پی جی کی قیمت میی 20 روپے فی کلو کمی

پاک ایران تعلقات میں بہتری کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے فی کلو کی حیرت انگیز کمی کر دی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چئیرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کی قیمت 300 روپے سے کم ہو کر 280 روپے فی کلو پر آگئی جبکہ قیمت میں مزید کمی کا امکان بھی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایل پی جی کی قیمت میں کمی کے بعد گھریلوں سلنڈر کی قیمت میں 230 اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 900 کی کمی ہوگئی۔ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران قیمت میں مزید کمی ہو سکتی ہے۔

عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ پاک ایران تعلقات میں بہتری کے بعد گیس مافیاں کی کمر ٹوٹ گئی اور خواب چکنا چور ہوگئے۔

install suchtv android app on google app store