گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 10 روپے کے اضافے کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافے کا جھٹکا دے دیا گیا ہے۔
ایل پی جی اسوسی ایشن کے مطابق پیٹرول کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو بلاجواز اضافہ کردیا گیا جس کے بعد گھریلوں سیلنڈر 120 روپے اور کمرشل 450 روپے مہنگا ہوگیا۔
سرکاری قیمت 229 روپے فی کلو کے بجائے ملک کے بڑے تمام شہروں میں ایل پی جی کی قیمت 310 روپے فی کلو پر پہنچ گئی۔ پہاڑی اور دور دراز علاقوں میں 330 روپے جبکہ گلگت بلکستان میں 360 روپے میں فروخت جاری ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد گھریلو سیلنڈر 120 روپے اور کمرشل سیلنڈر 450 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔