روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر مزید سستا ہو گیا

روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر مزید سستا ہو گیا فائل فوٹو روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر مزید سستا ہو گیا

 

 

امریکی ڈالر کی پاکستانی روپے کے مقابلے میں گراوٹ کا رجحان مسلسل جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے دن انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 94 پیسے کی کمی کے ساتھ 290 روپے 82 پیسے کی سطح پر آئی، جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ڈالر کی تنزلی کا سلسلہ جاری رہا اور دوپہر تک ڈالر ایک روپے 21 پیسے کی کمی سے 290 روپے 55 پیسے کی سطح پر آ گیا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی آج تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ پیر کے روز پی ایس ایکس میں 151 پوائنٹس کی تیزی  کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا تو کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 46572 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

واضح رہے کہ نگراں حکومت کے اقدامات کی وجہ سے گزشتہ کئی ہفتوں سے ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں مسلسل گراوٹ کا رجحان جاری ہے۔

install suchtv android app on google app store