انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
انٹربینک میں ڈالر ایک روپے67 پیسے سستا ہوکر 284 روپے 95 پیسے میں دستیاب ہے۔
انٹربینک میں گزشتہ روز ایک ڈالر 286 روپے 62 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1.10 روپےکم ہوکر 292.90 روپےکا ہے۔