اوگرا نے جولائی 2022 سے گیس 74 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دیدی

اوگرا نے گیس مہنگی کرنے کی منظوری دے دی فائل فوٹو اوگرا نے گیس مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

اوگرا نے گیس چوہتر فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے، وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق جولائی 2022 سے ہوگا۔ اوگرا نے گیس کی قیمت بڑھانے سے متعلق سوئی گیس کمپنیوں کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے گیس 74 اعشاریہ 42 فیصد جبکہ سوئی سدرن کےلیے 67 اعشاریہ 75 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے ۔

اوگرا اعلامیے کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے گیس پر چار سو چھ روپے اٹھائیس پیسے جبکہ سوئی سدرن کے لیے چار سو انہتر روپے اٹھائس پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دی گئی ہے، سوئی ناردرن کے لیے گیس کی نئی قیمت نو سو باون روپے سترہ پیسے ، سوئی سدرن کے لیے نئی قیمت ایک ہزارایک سو اکسٹھ روپ اکانوے پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سےسوئی ناردرن اور سوئی سدرن گیس کمپنیوں کی جانب سے مالی سال 23-2022کے لئے قیمتوں میں اضافے کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کردیا گیا۔

فیصلے کے مطابق سوئی ناردرن کے لئے گیس پر 406 روپے 28 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

سوئی سدرن کے لئے گیس پر 469 روپے 28 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافےکی منظوری دی گئی ہے، سوئی ناردرن کے لئے گیس کی اوسط قیمت 545 روپے 89 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔

سوئی ناردرن کے لئے گیس کی نئی قیمت 952 روپے 17 پیسےفی ایم ایم بی ٹی یو کرنےکی منظوری دی گئی ہے۔

اوگرا کے مطابق سوئی سدرن کے لئے گیس کی موجودہ قیمت 692 روپے 63 پیسے ہے، سوئی سدرن کے لئے نئی قیمت 1161 روپے 91 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

حکومت نے 40 روز میں منظوری نہ دی تو اوگرا فیصلے پر ازخود عمل درآمد ہوجائے گا ۔

install suchtv android app on google app store