کے الیکٹرک صارفین کیلئے خوشخبری

کے الیکٹرک فائل فوٹو کے الیکٹرک

 کے الیکٹرک صارفین کیلئے خوشخبری، بجلی 2 روپے 15 پیسے فی یونٹ سستی کردی۔

کراچی کے بجلی صارفین کے لئے بجلی 2 روپے 15 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کے ساتھ یکساں ٹیرف کے ذریعے گھریلو اور صنعتی صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کرلیا گيا۔

اکتوبر کيلئے بجلی سستی ہونے سے صارفین کو تين ارب 59 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا ۔ فیصلے کا اطلاق کے الیکڑک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

دوسری طرف کے الیکٹرک صارفین کیلئے دسمبر سے مارچ 2023 تک بجلی مہنگی کی جائے گی۔ 200 یونٹ والے گھریلو صارفین کیلئے بجلی ایک روپیہ 48 پیسے جب کہ 200 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والوں کو بجلی 3 روپے 21 پیسے فی یونٹ مہنگی ملے گی۔ اور صنعتی صارفین کیلئے 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہوگی۔

install suchtv android app on google app store