کے الیکٹرک کیخلاف جماعت اسلامی کاعوامی ریفرنڈم کا اعلان

کے الیکٹرک کیخلاف جماعت اسلامی  کاعوامی ریفرنڈم کا اعلان فائل فوٹو کے الیکٹرک کیخلاف جماعت اسلامی کاعوامی ریفرنڈم کا اعلان

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم نے کے الیکٹرک کے خلاف عوامی ریفرنڈم کا اعلان کر دیا جس کے تحت 23، 24 اور 25 ستمبر کو ریفرنڈم کروایا جائے گا۔

ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ ریفرنڈم میں ناجائز ٹیکسز، فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز اور کے الیکٹرک کی کارکردگی کے حوالے سے عوامی رائے لی جائے گی، عوام سے رائے لیں گے فیول ایڈجسمنٹ اور چارجز واپس نہ لیے گئے تو کیا ہم بجلی کے بل ادا کریں یا نہیں، حکومت اور کے الیکٹرک مافیا کے خلاف جدوجہد کریں گے اور سڑکوں پر آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں پہلے سے دائر درخواستوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ اور کے ایم سی ٹیکس کے نام پر لوٹ مار کے خلاف درخواست بھی شامل کروائی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store