کےالیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان

کےالیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان فائل فوٹو

کےالیکٹرک صارفین کیلئے خوشخبری ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی درخواست کردی گئی ہے۔

کے الیکٹرک نے بجلی 4 روپے 21 پیسے کم کرنے کی درخواست دے دی ہے۔ کمی کی درخواست اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔

نیپرا اتھارٹی 29 ستمبر کو کےالیکٹرک کی درخواست پر سماعت کرے گی۔ بجلی کی قیمت کم ہونے سے کراچی والوں کو 7 ارب 21 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

اس سے قبل 31 اگست کو نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر کراچی والوں کے لئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 63 پیسے کمی کی منظوری دی تھی۔

install suchtv android app on google app store