کے الیکٹرک صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں ۔ کراچی کیلئے بجلی کی قیمت میں 4 روپے49 پیسے اضافے کا امکان ہے۔
کے الیکٹرک نے قیمت میں اضافے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی ہے ، کے الیکٹرک نے یہ درخواست مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کروائی ہے ۔
نیپرا اتھارٹی کے الیکٹرک کی درخواست پر3 مئی کو سماعت کرے گی ۔ صارفین پر6ارب63کروڑ60 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑ سکتا ہے