ماہ اکتوبر میں برآمدات میں کمی، ادارہ شماریات نے ماہانہ رپورٹ جاری کر دیے

ماہ اکتوبر میں ملکی برآمدات میں کمی فائل فوٹو ماہ اکتوبر میں ملکی برآمدات میں کمی

قومی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ماہ اکتوبر میں ملکی برآمدات میں کمی ہوئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر میں ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پربرآمدات میں کمی رپورٹ اکتوبر میں ماہانہ 3.07 اور سالانہ 3.77 فیصد برآمدات کم ہوئیں ادارہ شماریات نے ماہانہ بنیادوں پر تجارتی اعداد و شمار جاری کر دیے۔

رپورٹ کے مطابق ماہ اکتوبر میں برآمدات 2 ارب 37 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہیں، جولائی تا اکتوبر برآمدات میں 0.94 فیصد اضافہ ہوا، رواں مالی سال کے 4 ماہ میں برآمدات 9 ارب 54 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا اکتوبر تجارتی خسارہ 26.59 فیصد کم ہوا، جولائی تا اکتوبر تجارتی خسارہ 11 ارب 46 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہا،جولائی تا اکتوبر درآمدات 16.21 فیصد کم ہوئیں، جولائی تا اکتوبر درآمدات 21 ارب ڈالر رہیں۔

install suchtv android app on google app store