سابق وزیرِخزانہ مفتاح اسماعیل کی اپنی ہی حکومت پر تنقید

  • اپ ڈیٹ:
 سابق وزیرِخزانہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل فائل فوٹو سابق وزیرِخزانہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل

 سابق وزیرِخزانہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل نے اپنی ہی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گزشتہ بار اسحاق ڈار نے پیٹرول پر ٹیکس نہ بڑھا کر لا پرواہی کا مظاہرہ کیا تھا اور اس مرتبہ ٹیکس بڑھا دیا۔

نجی یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب پتہ چلے گا کہ گیس کا مسئلہ ہوتا کیا ہے، پیٹرول کی قیمت پر ہماری پارٹی میں اختلافات ہو گئے تھے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہر سیاست دان کو پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ایکسپورٹ چاہئے لیکن آئی ٹی کی یونیورسٹی نہیں بنائی، جتنے بھی پڑھے لکھے لوگ تھے پاکستان سے چلے گئے جبکہ سیاست میں دیکھیں وہی نام چل رہے ہیں۔
علاوہ ازیں مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ سیلاب کے بعد معاشی مسئلے کا حل نکالنا بہت مشکل ہو گیا، سوئی سدرن اور ناردرن میں گیس کا ضیاع بڑھ کر 20 فیصد ہو گیا ہے جبکہ روس سے ایل این جی کی خریداری اور ادائیگی کی بھی بات ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم 30 ملین کا امپورٹ کرتے ہیں، 40 لاکھ پاکستانی جو باہر رہتے ہیں وہ 30 ملین یہاں بھیجتے ہیں، اگر آپ کے پاس 40 ملین کے وسائل ہیں تو آپ کو حق ہی نہیں کہ آپ 80 ملین کے امپورٹ کریں، ہمیں ڈالرز کو بھی پرائز سے دیکھنا چاہیے۔

 

install suchtv android app on google app store