’’وکیل سے مشورہ کر کے جواب دوں گا’’ شوکت ترین ایف آئی اے میں پیش

شوکت ترین فائل فوٹو شوکت ترین

سابق وزیرخزانہ اور تحریک انصاف کے رہنما شوکت ترین کا کہنا ہے کہ وزیرخزانہ کے پی سے کال میں ایسا کچھ نہیں معمول کی گفتگو تھی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اور انکوائری ا فسر نے شوکت ترین سے سوالات کیے، ایف آئی اے نے سوال کیا کہ شوکت ترین نے وزیرخزانہ خیبر پختونخوا کو کال کس کے کہنے پر کی؟ شوکت ترین نے جواب دیا کہ وزیرخزانہ خیبر پختونخوا سے کال میں ایسا کچھ نہیں، معمول کی گفتگو تھی۔

ایف آئی اے کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آئی ایم ایف ڈیل کو سبوتاژ کرنے کے لیے تیمور جھگڑا کوشوکت ترین نے خط لکھنے کے لیے کہا؟ سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سیلاب کے باعث ابترصورتحال کے حوالے سے گفتگو کی، بادی النظر میں میری گفتگو میں آئی ایم ایف معاہدے کو سبوتاژ کرنے کا کوئی ذکر نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے جب بھی کہے گی پیش ہوں گا، ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے شوکت ترین کو سوالنامہ بھی ارسال کردیا، شوکت ترین اپنے وکیل کی مشاورت سے تحریری جوابات دیں گے۔

 

 



install suchtv android app on google app store