ایف آئی اے نے سابق وزیرخزانہ شوکت ترین کو طلب کرلیا

شوکت ترین فائل فوٹو شوکت ترین

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے سابق وزیرخزانہ اور  پی ٹی آئی سینیٹر شوکت ترین کو طلب کرلیا۔

سابق وزیرخزانہ شوکت ترین اور وزیرخزانہ خیبر پختونخوا تیمور جھگڑا کے درمیان فون کال کے معاملے پرایف آئی سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے سابق وزیرخزانہ کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔ شوکت ترین کو 21 ستمبر صبع 10 بجے سائبر رپورٹنگ سینٹر اسلام آباد میں پیش ہونے کے لیے کہا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیرخزانہ شوکت ترین کے خلاف انکوائری 15 ستمبر کو ارشد محمود کی درخواست پر خیبرپختونخوا کے وزیرخزانہ تیمور جھگڑا سے فون کال کی بنیاد پر شروع کی گئی۔

نوٹس کے متن میں شوکت ترین کو مخاطب کرکے کہا گیا ہے کہ فون کال میں آپ تیمور جھگڑا کو اکسا رھے ہیں کہ خیبر پختونخواہ حکومت وفاقی حکومت کوفسکل بجٹ کی اضافی رقم واپس نہیں کرے تاکہ ایسا کرنے سے وفاقی حکومت اورآئی ایم ایف کے درمیان مسائل پیدا ہوں۔

گزشتہ مہینے شوکت ترین اورتیمور جھگڑا اور پنجاب کے وزیرخزانہ محسن لغاری کی فون پر کی گئی گفتگو منظر عام پر آئی تھی جس میں سابق وزیرخزانہ مختلف اقدامات کے ذریعے وفاقی حکومت پر دباؤ بڑھانے کے بارے میں بات کررہے تھے۔

install suchtv android app on google app store