روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری

ڈالر اوپن ریٹ 238 روپے سے بھی نیچے آگئے۔ فائل فوٹو ڈالر اوپن ریٹ 238 روپے سے بھی نیچے آگئے۔

وزیراعظم کے دورہ امریکا کے مثبت نتائج اور اسحاق ڈار کی وزیرخزانہ کی حیثیت سے تقرری کی خبر نے ڈالر کی اڑان کو بریک لگا دیے۔

ڈالر کی قدر میں تنزلی کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈالر کے انٹربینک ریٹ 235 روپے جبکہ اوپن ریٹ 238 روپے سے بھی نیچے آگئے۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 2.90 روپے کی کمی سے 234.11 روپے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1.50 روپے کی کمی سے 236 روپے پر آگئی۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار روپے کی قدر کو مستحکم رکھنے کے ماہر سمجھے جاتے ہیں جسکی وجہ سے مارکیٹ میں ڈالر کے طلبگاروں کی ڈیمانڈ بھی رک گئی ہے جبکہ بینکوں کی سخت مانیٹرنگ اور غیرقانونی منی چینجرز کے خلاف کریک ڈاؤن بھی روپیہ کے استحکام کا باعث بن رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی بینک سے دو ارب ڈالر کا فنڈ ملنے کی توقع اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے تناظر میں بیرونی قرضوں کی ادائیگیاں موخر کرنے کی حکومتی کوششوں سے بھی ڈالر کی مسلسل اڑان رکنے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store