دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی کی قدر میں ریکارڈ کمی

نیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی کی قدر میں ریکارڈ کمی فائل فوٹو نیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی کی قدر میں ریکارڈ کمی

بٹ کوائن کی قدر 18 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی کی قدر میں ریکارڈ کمی سے کرپٹو مارکیٹ کو 200 ارب ڈالرز سے زیادہ کا نقصان

ایک بٹ کوائن کی قیمت 13 جون کو گھٹ کر 24 ہزار ڈالرز سے بھی نیچے چلی گئی جو دسمبر 2020 کے بعد سب سے کم قیمت ہے۔

اس وقت بٹ کوائن کا ایک یونٹ 12 فیصد کمی کے ساتھ 23 ہزار 619 ڈالرز میں فروخت کیا جارہا ہے۔

دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی کی قدر میں ریکارڈ کمی سے کرپٹو مارکیٹ کو 200 ارب ڈالرز سے زیادہ کا نقصان ہوا۔

اس نقصان کے بعد مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ فروری 2021 کے بعد پہلی بار ایک ٹریلین ڈالرز کی حد تک پہنچ گیا جو نومبر 2021 میں 3 ٹریلین ڈالرز سے زیادہ تھا۔

امریکا میں افراط زر کی شرح میں اضافے اور یو ایس فیڈرل ریزرو کی جانب سے رواں ہفتے شرح سوچ میں اضافےکے امکان کے باعث بٹ کوائن کی قدر میں نمایاں کمی آئی۔

install suchtv android app on google app store